شہریوں نے نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے حکومتی فیصلہ کو ظالمانہ قرار دیا ہے۔ان کاکہناہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔
مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرادیا گیا۔ عوام پہلے ہی بجلی ،گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہے۔اب نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کی انتہا کردی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام پر مزید ظلم نہ کرے ۔حکومت نے پڑولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔شہریوں نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے ۔یاد رہے کہ وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں 2روپے 73پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 37پیسے فی لٹر اضافہ کردیا ہے۔ وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اضافے کے بعدپیٹرول کی نئی قیمت 275روپے 62 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت میں 287روپے 33پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔