سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سوات میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے تھانہ کانجو کی حدود میں واقع علاقے سخاڈوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
حکام کے مطابق آپریشن میں دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ 2 فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر مظفر عرف خالد گروپ سے تھا۔


