شگر: وطن عزیز کے بہادر سپوت نائیک مشتاق حسین نے ضلع دیر میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر اپنی جان نچھاور کر دی ۔
شہید کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں ریسر، تحصیل و ضلع شگر میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی ۔
تدفین کے موقع پر شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اور دعائے مغفرت کے بعد ان کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ۔
نمازِ جنازہ میں فوجی افسران، جوانوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں اہلِ علاقہ، سماجی و سیاسی نمائندوں اور شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔
پاک فوج اپنے شہداء کو ہمیشہ خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے ۔