ایشیا کپ کے 8 ویں میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی، ہانگ کانگ کے 150 رنز کاہدف سری لنکا نے 19ویں اوور میں پورا کرکے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی ۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو پہلے بیٹگ کی دعوت دی، ہانگ کانگ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 149رنز بنائے ۔
ہانگ کی جانب سے سب سے زیادہ نزاکت خان نے 52 اور انشے راتھ نے 48رنز بنائے،سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
جواب میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کا 150 رنز کا ہدف با آسانی 6 وکٹوں کے نقصان پر 18.5 اوورز میں حاصل کرکے ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی ۔
پتھون نسانکا نے شاندار 68 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کوسال پریرا اور ہسارنگا 20، 20 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔
پتھون نسانکا کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑٰ قرار دیا گیا ، دوسری جانب مسلسل تیسرا میچ ہارنے پر ہانگ کانگ کا ایونٹ میں سفر ختم ہو گیا ۔