آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، جس کے بعد افغانستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کا خواب ادھورا رہ گیا ۔
کراچی: جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا، انگلینڈ کی پوری ٹیم 39 ویں اوور میں 179 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، جس میں سب سے زیادہ جو روٹ نے 37 اور فاسٹ باولر جوفرا آرچر نے 25 رنز کی اننگز کھیلی ،جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن اور ویان مولڈر نے تین، تین وکٹیں اپنے نام کیں ۔
انگلینڈ کے 180 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے 29.1 اوور میں پوار کرکے نہ صرف میچ میں کامیابی حاصل کی بلکہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا ، جس کے بعد افغانستان کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے رسی وین ڈر ڈسن72رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ ہینرک کلاسن سے 64رنز ،ریان رکیلٹن نے27رنز بنائے اور ٹرسٹن سٹبس بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ۔
اس میچ کے ساتھ ہی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی چاروں ٹیمیں بھی سامنے آگئیں، گروپ اے سے پہلے ہی نیوزی لینڈ اور بھارت نے کوالیفائی کیا تھا جبکہ گروپ بی سے ٓسٹریلیا کے بعد اب جنوبیا فریقہ نے بھی کوالیفائی کرلیا ۔
سیمی فائنلز کن کن ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے اس کے بارےمیں کل کے نیوزی لینڈ اور بھارت کے میچ کا انتظار کرنا پڑے گا ۔