مانسہرہ کے سیاحتی مقامات پر رات بھر برف باری اور بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا، برفباری ملکہ پربت ،وادی منور کے پہاڑوں اور بابو سر کے علاقوں میں ہوئی ۔
مانسہرہ میں ملکہ پربت ،وادی منور کے پہاڑوں اور بابو سر، بٹہ کنڈی میں بھی پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے وادئی کاغان کا موسم سرد ہو گیا ہے ۔
تحصیل بالاکوٹ کے دیگر علاقے گڑھی حبیب اللہ پارس ،جرید ،شوگران ، کیوائی ،اور مہانڈری میں بھی موسلادھار بارشں ہوئی ہے دوسری جانب مانسہرہ کی سرن ویلی میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ۔
برفباری اور بارش کی وجہ سے گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے اور سرن ویلی میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے دریائے سرن سمیت تمام ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ۔
صبح سویرے مانسہرہ شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے بفہ ،شنکیاری ،چھترپلین،عطر شیشہ، دربند ،اوگی اور تناول میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے ۔