سندھ حکومت نے جلوسوں اور ربیع الاول کے اجتماعات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کراچی سمیت صوبے کے کئی اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق کل سے کئی اضلاع میں ہوگا۔
کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، نواب شاہ، سکھر، کشمور، خیرپور، دادو، قمبر شہدادکوٹ اور گھوٹکی سمیت شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
کراچی میں یہ پابندی ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 13، 14، 16 اور 17 ستمبر کو نافذ رہے گی۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 13، 16 اور 17 ستمبر کو پابندی عائد کی جائے گی جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں یہ پابندی 16 اور 17 ستمبر کو ہوگی۔
حیدرآباد میں یہ پابندی 12 ربیع الاول سے نافذ رہے گی۔
اسی طرح سکھر میں 16 اور 17 ستمبر کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، خیرپور اور گھوٹکی میں پابندی کا اطلاق 13 سے 17 ستمبر تک ہوگا۔یاد رہے کہ سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔