Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ، مٹی کے تیل کے نرخ میں بڑی کمی،نوٹیفکیشن جاری

    اپریل 24, 2026
    خاص خبریں

    ایران کے وزیر خارجہ کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا،امریکی وفد آج پاکستان کیلئے روانہ ہو گا

    اپریل 24, 2026
    کھیل

    پی ایس ایل11: اسلام آباد یونائٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

    اپریل 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اپریل 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری،مزید 7 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید
    خاص خبریں دسمبر 15, 2025

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری،مزید 7 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید

    دسمبر 15, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Security forces operations continue in Khyber Pakhtunkhwa, 7 more terrorists were killed, one soldier was martyred in the exchange of fire
    ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ترجمان پاک فوج
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کامیاب  کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے مین ایک سپاہی شہید ہوگیا ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 15 دسمبر  کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر  ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی کی ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے  دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا،  شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچادیا گیا ۔

    آئی ایس پی آر  نے کہا کہ تاہم فائرنگ کے تبادلے میں مادرِ وطن کے بہادر سپوت نائیک یاسر خان دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے ۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے ۔

    علاقے میں مزید کسی بھی دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس/سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔

    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی بلا تعطل مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی،  تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے ۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہبازشریف نے آپریشن کے دوران 7 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور آپریشن کے دوران ارض وطن کی خاطر اپنی جان کا نظرانہ پیش کرنے والے نائیک یاسر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوان، ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے، پاکستانی قوم اپنے بہادر افسران و جوانوں کی ارض وطن کی خاطر عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔

    وزیرِ اعظم شہباشریف  نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمولانا قاضی نثار احمد پر حملے میں ملوث دو دہشتگرد گرفتار، آئی جی گلگت بلتستان
    Next Article پاک بحریہ کا سمندر سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب اور شاندار تجربہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ، مٹی کے تیل کے نرخ میں بڑی کمی،نوٹیفکیشن جاری

    اپریل 24, 2026

    ایران کے وزیر خارجہ کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا،امریکی وفد آج پاکستان کیلئے روانہ ہو گا

    اپریل 24, 2026

    اٹک جیل میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

    اپریل 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ، مٹی کے تیل کے نرخ میں بڑی کمی،نوٹیفکیشن جاری

    اپریل 24, 2026
    خاص خبریں

    ایران کے وزیر خارجہ کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا،امریکی وفد آج پاکستان کیلئے روانہ ہو گا

    اپریل 24, 2026
    کھیل

    پی ایس ایل11: اسلام آباد یونائٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

    اپریل 24, 2026
    پوٹھوہار

    اٹک جیل میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

    اپریل 24, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 20, 2026

    عالمی طاقت کا نیا منظرنامہ: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    بلاگ

    امریکہ ایک ایسی جنگ ہار چکا ہے جسے وہ جیت ہی نہیں سکتا تھا—اور یہی…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    امن

    ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین کا پاکستان کی سفارتی کامیابی پر شاندار خراجِ تحسین اور پاکستانی حکومت اور قوم کو مبارکباد

    اپریل 10, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ، مٹی کے تیل کے نرخ میں بڑی کمی،نوٹیفکیشن جاری

    اپریل 24, 2026
    خاص خبریں

    ایران کے وزیر خارجہ کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا،امریکی وفد آج پاکستان کیلئے روانہ ہو گا

    اپریل 24, 2026
    کھیل

    پی ایس ایل11: اسلام آباد یونائٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

    اپریل 24, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.