بلوچستان میں آپریشن شعبان 2 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ساران تنگی کے علاقے میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ساران تنگی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی، کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور یہ کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی ۔


