Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

    اکتوبر 14, 2026
    خیبر پختونخوا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»ٹیکنالوجی»پنجاب یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی کے زرعی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جینوم ایڈیٹنگ کی عالمی تربیت شروع
    ٹیکنالوجی ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی کے زرعی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جینوم ایڈیٹنگ کی عالمی تربیت شروع

    ستمبر 23, 20264 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پنجاب یونیورسٹی کے سینٹر آف ایکسیلنس اِن مالیکیولر بائیولوجی (CEMB) میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث زرعی شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جینوم ایڈیٹنگ اور کروپ بائیوٹیکنالوجی پر مبنی چار روزہ بین الاقوامی تربیتی پروگرام شروع ہوگیا۔ پروگرام کا انعقاد COMCEC اور COMSTECH کے تعاون سے کیا گیا ہے، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں، طلبہ، محققین اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔

    افتتاحی تقریب میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، تاجکستانی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ماروف عبدالرحمان، COMSTECH کے ایڈوائزر پروفیسر شاہد محمود بیگ، پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (PAFDA) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، ڈائریکٹر CEMB پروفیسر ڈاکٹر معاذ الرحمٰن، SESRIC کی نمائندہ ڈاکٹر عالیہ، OIC رکن ممالک کے ماہرین، سائنسدانوں، اساتذہ، محققین اور طلبہ نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے یونیورسٹی کو ملک کا اہم علمی و تحقیقی مرکز قرار دیا اور CEMB کے محققین کی جدید سائنسی ٹیکنالوجیز، خصوصاً CRISPR اور جینوم ایڈیٹنگ کے شعبے میں خدمات کو سراہا۔

    انہوں نے تاجکستان، ترکیہ، آذربائیجان، بنگلہ دیش اور ازبکستان سے آنے والے مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی پروگرام سے شرکاء کو جینوم ایڈیٹنگ اور کروپ بائیوٹیکنالوجی میں عملی اور تحقیقی مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

    تاجکستانی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ماروف عبدالرحمان نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعلیم، ثقافت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ ان کے مطابق ایسے پروگرام دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان تعاون اور روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    COMSTECH کے ایڈوائزر پروفیسر شاہد محمود بیگ نے CEMB کی سائنسی اور تحقیقی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مرکز پاکستان اور خطے کے اہم جدید سائنسی اداروں میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ان کے مطابق CEMB سائنسی تعلیم، تحقیق، نیٹ ورکنگ اور بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

    ڈائریکٹر CEMB پروفیسر ڈاکٹر معاذ الرحمٰن نے بتایا کہ ادارہ مختلف ایگری ٹیک اداروں کے ساتھ 20 سے زائد معاہدے کر چکا ہے اور جینوم ایڈیٹنگ کے شعبے میں وسیع تحقیقی تجربہ رکھتا ہے۔ انہوں نے جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا، جن میں کلین روم کا قیام بھی شامل ہے۔

    پروفیسر ڈاکٹر معاذ الرحمٰن نے ورکشاپ کے لیے مالی معاونت پر COMCEC کا شکریہ ادا کیا جبکہ تحقیق کے فروغ میں COMSTECH اور PAFDA کے تعاون کو بھی سراہا۔ انہوں نے غیر ملکی ماہرین اور دیگر شرکاء کی شرکت کو بھی اہم قرار دیا۔

    ورکشاپ کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالقیوم راؤ نے پروگرام کے مقاصد اور سرگرمیوں کا تعارف پیش کیا اور منتظمین و معاون اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر CEMB کے سائنسدان اور Genetech کے نمائندے ڈاکٹر ادریس احمد ناصر نے بتایا کہ CEMB کے تعاون سے CKC کاٹن ٹیکنالوجی کامیابی کے ساتھ کسانوں تک منتقل کی گئی ہے، جن میں سندھ کے کاشتکار بھی شامل ہیں۔ ان کے مطابق CEMB کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز کپاس کی پیداوار میں بہتری کے ساتھ ساتھ زیادہ شور زدگی سے متاثرہ علاقوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

    CEMB کے مطابق ادارے کی ٹیم میں فور برادرز گروپ کے سابق طلبہ بھی شامل ہیں، جنہوں نے اپنی تحقیقی تربیت کی بنیاد پر سات پیٹنٹس کی تیاری میں کردار ادا کیا ہے۔

    تقریب کے اختتام پر پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے غیر ملکی مندوبین اور دیگر معزز مہمانوں میں یادگاری شیلڈز اور سووینئرز تقسیم کیے، جبکہ ڈائریکٹر CEMB پروفیسر معاذ الرحمٰن، پروفیسر شاہد بیگ اور پروفیسر طلعت نصیر پاشا نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کو بھی سووینئر پیش کیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن شعبان 2 کے تحت کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
    Next Article پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

    اکتوبر 14, 2026

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

    اکتوبر 14, 2026
    خیبر پختونخوا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026
    حکومت

    مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

    اکتوبر 14, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    کیوان حامد راجہ پاکستان کریئیٹو اکانومی کونسل کے سینئر چیف ایڈوائزر برائے میڈیا و ڈیجیٹل انوویشن مقرر

    اکتوبر 10, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

    اکتوبر 14, 2026
    خیبر پختونخوا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.