ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 244رنز بناکر آوٹ ہوگئی اور یوں پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 254رنز کا ہدف ملا، مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی ۔
دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک قومی ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 76 رنز بنالئے ، آخری وقت تک سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن بناکر ناقابل شکست ہیں، شان مسعود اور محمد حریرہ 2،2، بابراعظم 31 اور کامران غلام 19 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔
پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے مزید 178 رنز جبکہ ویسٹ انڈیز کو کامیابی کیلئے 6 وکتوں کی ضرورت ہے ، میچ میں ابھی تین دن کا کھیل باقی ہے ۔
ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار باولنگ کی اور 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، ساجد خان نے بھی نعمان علی کا بھرپور ساتھ دیا اور 4 وکٹیں اپنے نام کیں ،ابراراحمد اور کاشف علی نے ایک ،ایک وکٹ لی ۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ کریگ بریتھویٹ نے 52 جبکہ تیون املاک نے 35 رنز کی اننگز کھیلی ۔
ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 163 اور پاکستان نے 154 رنز بنائے تھے، مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی ۔
واضح رہے کہ آج دوسرے روز کا کھیل جاری ہے ابھی تین دن کا کھیل باقی ہے ، پہلا ٹیسٹ میچ بھی تیسرے روز ہی ختم ہو گیا تھا ۔