سعودی ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود کے رواں ماہ مئی کے دوران پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔
پانچ سالوں میں سعودی ولی عہد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ آخری بار وہ فروری 2019 میں پاکستان میں تھے۔سعودی ولی عہد اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، اور مزید کہا کہ ولی عہد کے لیے تاریخیں طے کی جائیں گی۔ دورے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اس دورے میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان پانچ ہفتوں پر محیط تیسری ملاقات ہوگی۔