چترال کےعلاقہ گہریت گول میں غیرملکی شکاری نے 68 ہزار امریکی ڈالر دے کر کشمیری مارخور کا شکارکر لیا، محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا کے مطابق اس ہنٹنگ پروگرام کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ اور مقامی آبادی کو معاشی فوائد دینا ہے ۔
چترال: محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا کے مطابق روسی شکاری نے مارخور کے شکارکا لائسنس68 ہزار امریکی ڈالرزمیں لیا تھا ۔
محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ روسی شکاری کی جانب سے شکار کیے گئے کشمیری مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ ہے ۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مارخور کا شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کےتحت کیا گیا اور اس ہنٹنگ پروگرام کی آمدن کا بڑا حصہ مقامی آبادی کی فلاح وبہبود پرخرچ کیا جائے گا ۔
محکمہ جنگلی حیات نے کہا کہ اس ہنٹنگ پروگرام کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ اور مقامی آبادی کو معاشی فوائد دینا ہے ۔


