راولپنڈی ٹیسٹ میں پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنالیے، کم روشنی کے باعث پہلے روز صرف 67.2 اوورز کا کھیل ہوا ۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے طیب عارف شاندار نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 57 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 50 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے، ڈیبیو کرنے والے محمد طہٰ بھی نصف سنچری بنانے کے بعد 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ سلمان آغا 16 رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔
سعود شکیل نے بھی نصف سنچری بنائی اور 57 ربنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، ان کا ساتھ دینے کے لیے غازی غور 7 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ، پہلےدن خراب روشنی کے باعث کھیل وقت سے پہلےختم ہوگیا اور 67.2 اوورز کا کھیل ہوسکا ۔
سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں، دلشن مدوشناکا، ملان رتنائیکے اور سونل ڈینوشا نے ایک ایک وکٹ لی، پاکستان کی جانب سے4 کھلاڑیوں نے اس ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا ہے ۔


