ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کےجلسے کی کال کے پیش نظر فیض آباد کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے۔
جن میں فیض آباد، سواں پل، روات ٹی چوک، ڈبل روڈ، 26 نمبر چونگی کے علاقےکو کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہےـ جڑواں شہروں میں ممکنہ احتجاج کی وجہ سے میٹرو بس سروس بھی بند کر دی گئی اورمتبادل راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں 24 اگست تک دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے جبکہ شہر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کر رکھی ہےـ