راولپنڈی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں جھنڈا چیچی کے علاقے عزیز آباد میں ایک گھر میں گیس لیکج کا دھماکہ ہوا جس کے بعد گھر میں آگ بھڑک اٹھی ۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ دھماکے سے گھر کی دیوار بھی گرگئی جب کہ ریسکیو اور سوئی گیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔