Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے ملحقہ 4 اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی

    ستمبر 24, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، وفاقی حکومت کا اعلان

    ستمبر 24, 2026
    حکومت

    عوام کو پیٹرول ریلیف سکیم سے محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

    ستمبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پنجاب»پنجاب: زیرِ زمین پانی کا بحران سنگین، بحالی کے لیے 2030 کے اہداف مقرر
    پنجاب جولائی 6, 2026

    پنجاب: زیرِ زمین پانی کا بحران سنگین، بحالی کے لیے 2030 کے اہداف مقرر

    جولائی 6, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    لاہور: موسمیاتی تبدیلی، کم ہوتی بارشوں اور زیرِ زمین پانی کی تیزی سے گرتی سطح کے پیش نظر پنجاب حکومت نے 2030 تک بارش کے پانی کے ذخیرے، زیرِ زمین پانی کی ری چارجنگ اور پانی کے مؤثر استعمال کے اہداف مقرر کیے ہیں.

    کلائمیٹ ریزیلینٹ پنجاب وژن اینڈ ایکشن پلان 2024 کے مطابق بڑھتے درجہ حرارت، بے ترتیب بارشوں، شہری آبادی میں اضافے اور زیرِ زمین پانی کے بے دریغ استعمال کے باعث پنجاب میں آبی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

    منصوبے کے تحت بارش کے پانی کو محفوظ بنانے، ری چارج سسٹم نصب کرنے، سیلابی پانی کے بہتر انتظام اور زیرِ زمین پانی کی بحالی کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق لاہور اس بحران کی نمایاں مثال بن چکا ہے جہاں مختلف مطالعات کے مطابق زیرِ زمین پانی کی سطح سالانہ تقریباً ایک میٹر تک گر رہی ہے۔

    گلبرگ، شادمان اور مسلم ٹاؤن سمیت کئی علاقے زیادہ خطرے والے زون قرار دیے جا چکے ہیں۔

    واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) لاہور نے بارش کے پانی کو خصوصی کنوؤں کے ذریعے دوبارہ زیرِ زمین پہنچانے کا منصوبہ شروع کر رکھا ہے۔

    واسا کے ترجمان کے مطابق تاجپورہ، لبرٹی، قذافی اسٹیڈیم اور دیگر مقامات پر ری چارج ویلز نصب کیے جا چکے ہیں جبکہ منصوبے کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔

    پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 358 زیرِ زمین واٹر ٹینکس کی منظوری بھی دی ہے جن میں 34 بڑے اور 324 سڑک کنارے ٹینک شامل ہیں۔

    ان کے ساتھ ری چارج ویلز بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر بنائی جا سکے۔

    پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ واش سیکٹر ڈویلپمنٹ پلان 2025-35 میں کہا گیا ہے کہ موجودہ آبی نظام موسمیاتی دباؤ کا مؤثر مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

    رپورٹ کے مطابق 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری، جدید آبی انفراسٹرکچر اور مقامی حکومتوں کی استعداد کار میں اضافہ ضروری ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) پنجاب عمران حمید شیخ نے بتایا کہ حکومت نے 23 نئے سیکٹرز میں بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے نظام کو لازمی قرار دیا ہے۔

    ان کے مطابق صنعتی اداروں، ہاؤسنگ سوسائٹیوں، ہوٹلوں، شادی ہالوں، تعلیمی اداروں اور تجارتی عمارتوں کے لیے رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم کی تنصیب کو تعمیراتی منظوری سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان نیوز پانی کا بحران پنجاب حکومت پنجاب نیوز ری چارج ویلز رین واٹر ہارویسٹنگ زیر زمین پانی لاہور پانی بحران موسمیاتی تبدیلی واسا لاہور
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا: چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے مربوط نظام قائم
    Next Article پاکستان سے شکست کے بعد مودی شدید دباؤ میں، پروپیگنڈا مہم سے مودی کی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی، وزیردفاع خواجہ آصف
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے ملحقہ 4 اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی

    ستمبر 24, 2026

    عوام کو پیٹرول ریلیف سکیم سے محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

    ستمبر 24, 2026

    مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب

    ستمبر 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے ملحقہ 4 اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی

    ستمبر 24, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، وفاقی حکومت کا اعلان

    ستمبر 24, 2026
    حکومت

    عوام کو پیٹرول ریلیف سکیم سے محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

    ستمبر 24, 2026
    آزاد کشمیر

    مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب

    ستمبر 24, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    امن

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عالمی یوم امن پر افواج اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    ستمبر 21, 2026
    ٹیکنالوجی

    ڈیجیٹل پلیٹ فارمز عوام تک بروقت معلومات پہنچانے اور مؤثر ابلاغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

    ستمبر 18, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے ملحقہ 4 اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی

    ستمبر 24, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، وفاقی حکومت کا اعلان

    ستمبر 24, 2026
    حکومت

    عوام کو پیٹرول ریلیف سکیم سے محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

    ستمبر 24, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.