Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی لانگ مارچ سے قبل وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

    ستمبر 26, 2026
    خاص خبریں

    ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، 11 افراد شہید، 30 زخمی

    ستمبر 26, 2026
    پوٹھوہار

    اٹک میں مٹی کے تودے تلے دب کر دو بچے جاں بحق

    ستمبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»کراچی تا خیبر پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
    خاص خبریں اگست 14, 2026

    کراچی تا خیبر پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    اگست 14, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    کراچی سے خیبر تک پاکستان کا 79واں یومِ آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

    ملک بھر کی مساجد میں نمازِ فجر کے بعد پاکستان کی سلامتی، ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    یومِ آزادی کے موقع پر سرکاری و نجی عمارتوں، شاہراہوں اور اہم مقامات کو قومی پرچموں اور سبز ہلالی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔ مختلف شہروں میں پرچم کشائی، ریلیوں اور دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

    شہری بڑی تعداد میں قومی پرچم تھامے جشنِ آزادی منا رہے ہیں۔ بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے سبز و سفید لباس پہن کر اور قومی پرچم لہرا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

    مختلف شہروں میں گزشتہ رات بھی شاندار آتش بازی کی گئی۔ آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا جبکہ شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ آزادی کا جشن منایا۔

    مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزارِ قائد کے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

    تقریب کے دوران نوجوان کیڈٹس نے قومی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر مزارِ قائد پر موجود افراد نے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری

    پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ دونوں رہنماؤں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے قوم کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ نوجوانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آگے بڑھنا ہوگا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی اور جدید علوم و ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنا ہوگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی مزارِ قائد پر حاضری کے دوران بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

    انہوں نے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہمیں متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل کرکے پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔

    ملک بھر میں یومِ آزادی کی تقریبات کا سلسلہ آج دن بھر جاری رہے گا۔ شہری پاکستان کی ترقی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کرتے ہوئے وطن سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستانی کوچز ایرانی کرکٹرز کی تربیت کریں گے، پاکستان اور ایران میں کرکٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق
    Next Article مانسہرہ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی لانگ مارچ سے قبل وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

    ستمبر 26, 2026

    ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، 11 افراد شہید، 30 زخمی

    ستمبر 26, 2026

    اٹک میں مٹی کے تودے تلے دب کر دو بچے جاں بحق

    ستمبر 26, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی لانگ مارچ سے قبل وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

    ستمبر 26, 2026
    خاص خبریں

    ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، 11 افراد شہید، 30 زخمی

    ستمبر 26, 2026
    پوٹھوہار

    اٹک میں مٹی کے تودے تلے دب کر دو بچے جاں بحق

    ستمبر 26, 2026
    حکومت

    انسدادِ پولیو مہم کا چھٹا روز، 2 کروڑ 77 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

    ستمبر 26, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مارچ 16, 2026

    آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ، کابل میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ

    فیچرڈ

    آپریشن  غضب للحق میں  پاک افواج کی جانب سے  افغانستان میں کامیاب فضائی حملے  جاری …

    امن

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عالمی یوم امن پر افواج اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    ستمبر 21, 2026
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی لانگ مارچ سے قبل وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

    ستمبر 26, 2026
    خاص خبریں

    ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، 11 افراد شہید، 30 زخمی

    ستمبر 26, 2026
    پوٹھوہار

    اٹک میں مٹی کے تودے تلے دب کر دو بچے جاں بحق

    ستمبر 26, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.