Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا حکومت نے مذاکرات کے حتمی مرحلے میں وعدوں پر عمل سے انکار کر دیا، وفاقی وزیر داخلہ

    اکتوبر 4, 2026
    خاص خبریں

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟

    اکتوبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل رجسٹری مکمل، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت
    بین الاقوامی اگست 4, 2026

    لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل رجسٹری مکمل، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت

    اگست 4, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    لاہور: پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی بورڈ آف ریونیو پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کو جدید، محفوظ اور سہل اراضی خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔

    اتھارٹی نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے ذریعے پنجاب میں واقع اراضی کی پہلی ڈیجیٹل رجسٹری کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

    پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے جدید ڈیجیٹل نظام کی بدولت اب بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان آئے بغیر اپنی جائیداد کی خرید و فروخت اور ملکیت کی منتقلی کا عمل زیادہ آسان، شفاف اور محفوظ ہوگیا ہے۔

    اس تاریخی اقدام کے تحت لندن میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے ضلع دینہ، پنجاب میں واقع اپنی اراضی پاکستان میں موجود خریدار کے نام منتقل کی۔

    اس عمل کے دوران فروخت کنندہ کا بیان لندن سے محفوظ ڈیجیٹل لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا جب کہ رجسٹری کا تمام قانونی عمل جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

    پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اکرام الحق نے کہا ہے کہ یہ پیش رفت اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کو مزید مستحکم کرنے، اراضی کے لین دین میں شفافیت کو فروغ دینے اور عوام کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

    اس اقدام سے اراضی سے متعلق خدمات میں جدت، سہولت، تحفظ اور مؤثر طرزِ حکمرانی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے دستیاب ہے جبکہ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اور وزارتِ خارجہ کے باہمی اشتراک سے آئندہ 30 دنوں کے دوران اس سہولت کا دائرہ کار مزید بڑھاتے ہوئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں تک بھی توسیع دی جائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ اوورسیز پاکستانی اس جدید اور سہل نظام سے مستفید ہو سکیں۔

    پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے عوام بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کو عالمی معیار کی شفاف، محفوظ اور شہری دوست خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

    آن لائن رجسٹری اراضی منتقلی اکرام الحق اوورسیز پاکستانی پاکستان ہائی کمیشن لندن پنجاب جائیداد پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی ڈیجیٹل رجسٹری سعودی عرب پاکستانی متحدہ عرب امارات پاکستانی
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، متعدد دہشت گرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ
    Next Article ایس ای سی پی نے کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ اصلاحات کیلئے اعلیٰ سطحی ورکنگ گروپ قائم کر دیا
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026

    خیبر پختونخوا حکومت نے مذاکرات کے حتمی مرحلے میں وعدوں پر عمل سے انکار کر دیا، وفاقی وزیر داخلہ

    اکتوبر 4, 2026

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟

    اکتوبر 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا حکومت نے مذاکرات کے حتمی مرحلے میں وعدوں پر عمل سے انکار کر دیا، وفاقی وزیر داخلہ

    اکتوبر 4, 2026
    خاص خبریں

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟

    اکتوبر 3, 2026
    امن

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    اکتوبر 3, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 1, 2026

    اسلامک یونیورسٹی میں ایٹم ایکس ڈائیلاگ، میڈیا اور اکیڈمیا میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    خاص خبریں

    اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں میڈیا اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط…

    باہمی تعاون

    پاک چین دوستی خطے کے امن و ترقی، باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

    اکتوبر 1, 2026
    خاص خبریں

    خیبر نیٹ ورک کے فلاح و بہبود کے ادارے ’’خود مختار ساوی‘‘ اور ہیلپنگ ہینڈز فار ہیومینٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے

    ستمبر 29, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا حکومت نے مذاکرات کے حتمی مرحلے میں وعدوں پر عمل سے انکار کر دیا، وفاقی وزیر داخلہ

    اکتوبر 4, 2026
    خاص خبریں

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟

    اکتوبر 3, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.