وزیراعلیٰ پنجاب نے لیبر ڈے کے موقع پر محنت کشوں کو 84 ارب روپے کا مجموعی پیکج دیدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمزدوروں، کان کنوں اور صنعتی کارکنوں کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا محنت کش اللہ کا دوست ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے ان دوست کی قدر اور احترام کرتے ہیں،لیبر ڈے کے موقع پر محنت کشوں کیلئے چوراسی ارب روپےکا مجموعی پیکج دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ محنت کش اورکان کن راشن کارڈ کےذریعے تین ہزار روپے ماہانہ سبسڈی حاصل کرسکیں گے،کارکن ڈیجیٹل کیش ٹرانسفر، ایڈوانس سیلری اورلیبر ڈے انعامات سمیت تیرہ دیگر فوائد حاصل کرسکیں گے۔
مریم نوازکامزید کہنا تھا کہ قصور اورسرگودھا میں پچاس پچاس بیڈز پرمشتمل سوشل سیکورٹی اسپتالوں کےافتتاح پر مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،جلد رحیم یارخان میں بھی پچاس بیڈ کا سوشل سیکورٹی اسپتال بنائیں گے،ورکرزکیلئےتین شہروں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سرویلنس سنٹر بنائیں گے۔