پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے غیرقانونی سمز کی مرحلہ وار بندش کا آغاز کردیا ہے۔
گزشتہ روز سے پی ٹی اے نے پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر سمز بند کرنا شروع کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نادرا سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر پی ٹی اے غیرقانونی سمز کو بلاک کر رہا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا اور تیسرے مرحلے میں پی ٹی اے فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمز کی بندش سے پہلے صارفین کو آگاہی کے لیے پیغامات بھجوائے گئے ہیں کہ سمز سے متعلق ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کریں۔
پی ٹی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ جعلی سمز مختلف غیر قانونی کاموں میں استعمال کی جا رہی ہے جو کسی طور پہ بھی قابل قبول نہیں ۔