Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    سردی کی میں مزید اضافہ، ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 20 تک پہنچ گیا

    جنوری 11, 2026
    کھیل

    پاکستانی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے تاریخ رقم کر دی

    جنوری 11, 2026
    پوٹھوہار

    اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق، 11زخمی

    جنوری 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جنوری 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»قومی خبریں»پی ایس ایل ایلیمینیٹر، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
    قومی خبریں مئی 22, 2025

    پی ایس ایل ایلیمینیٹر، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

    مئی 22, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PSL Eliminator, Lahore Qalandars beat Karachi Kings by 6 wickets
    کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 190 رنز بنائے، لاہور قلندرز نے ہدف 4 وکٹ پر پر پورا کرکے فتح حاصل کی ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پی ایس ایل 10 کے ایلیمنیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز  کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا،کراچی کنگز کے 191 رنز کا ہدف قلندرز نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی ۔

    قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میں کراچی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بنائے، کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے شاندار 75 رنز کی اننگز کھیلی ۔

    عرفان خان نیازی 18، ٹِم سائیفرٹ، محمد نبی 16،16، سعد بیگ 11، جیمز ونس 4، عباس آفریدی 2 جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ، خوشدل شاہ 27 اور میر حمزہ 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے حارث روف نے 3 وکٹیں لیں، شاہین شاہ آفریدی 2، زمان خان، شکیب الحسن اور محمد نعیم نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

    لاہور قلندرز نے 191 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا، عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے، فخر زمان 47، کوشال پریریا 30 اور محمد نعیم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،بھانوکا راجہ پاکسے 23 اور آصف علی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

    کراچی کی جانب سے حسن علی نے 2 جبکہ میر حمزہ اور فواد علی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، شاندار 65 رنز کی اننگز کھیلنے پر عبداللہ شفیق میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ۔

    کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد لاہور قلندرز دوسرے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائٹڈ کے ساتھ مدِ مقابل ہوگی، میچ جمعے کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔

    واضح رہے کہ کوئٹی گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے ہی کوالیفائر میچ میں اسلام آباد کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکور کمانڈرز کا بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا اعادہ
    Next Article بھارت کے خلاف ابھی اپنی مکمل طاقت استعمال ہی نہیں کی، ترجمان پاک فوج
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستانی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے تاریخ رقم کر دی

    جنوری 11, 2026

    وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی

    جنوری 10, 2026

    پاکستان بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    جنوری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    سردی کی میں مزید اضافہ، ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 20 تک پہنچ گیا

    جنوری 11, 2026
    کھیل

    پاکستانی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے تاریخ رقم کر دی

    جنوری 11, 2026
    پوٹھوہار

    اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق، 11زخمی

    جنوری 11, 2026
    خاص خبریں

    وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی

    جنوری 10, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 9, 2026

    بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ کا کلاس فیلو کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ ،ملزم گرفتار

    پوٹھوہار

    بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ نے کلاس فیلو کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    جنوری 8, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    سردی کی میں مزید اضافہ، ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 20 تک پہنچ گیا

    جنوری 11, 2026
    کھیل

    پاکستانی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے تاریخ رقم کر دی

    جنوری 11, 2026
    پوٹھوہار

    اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق، 11زخمی

    جنوری 11, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.