پشاور: اگلے ماہ پاکستان میں شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی خصوصی ٹرافی خیبر نیٹ ورک پشاور سنٹر پہنچ گئی ۔
پی ایس ایل ٹرافی کے پشاور سنٹر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر رنگارنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی ۔
اس موقع پر خیبرنیٹ ورک کے ڈائریکٹر سٹریٹجک کمیونیکیشن کیوان حامد راجہ، خیبر نیٹ ورک کے مشران، اور دیگر افسران و کارمنان بھی موجود تھے ۔