صدر آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرے۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوم آزادی کی خوشی میں بجلی کے بلوں میں کمی کرکے قوم کو خوشخبری دی جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے موجودہ بل عوام کی برداشت سے باہر ہیں۔اس لئے عوام پر بجلی کے بلوں کا بوجھ مزید نہیں بڑھایا جا سکتا۔
انہوں نے زور دیا کہ بجلی کے بلوں میں کمی کرکے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ اس ریلیف کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں۔صدر زرداری کے مطابق ہمیں ایک ایسی حکمت عملی کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں بجلی کے نرخوں میں کمی ہو، انہوں نے مزید کہا کہ ریلیف کی صورت میں فوری مدد سے لوگوں کو انتہائی ضروری مہلت ملے گی۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو بجلی کے زیادہ بلوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، حکومت انہیں جلد خوشخبری دینے کے لیے اقدامات کرے گی۔