کہتے ہیں شادی ایک ایسا لڈو ہے جو ہر کوئی کھانا چاہتا ہے تاہم کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہر وقت شادی کے بارے میں ہی سوچتے رہتے ہیں اور جلد از جلد شادی کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب کچھ ایسے بھی ہیں جو شادی میں بہت زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے اور تنہا رہنا پسند کرتے ہیں۔
اس ضمن میں ماہرینِ علم نجوم بھی کچھ کہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 4 بروج ایسے ہیں جن سے تعلق رکھنے والے افراد دوسرے برجوں کے مقابلے میں شادی کی زیادہ خواہش زیادہ رکھتے ہیں، وہ 4 برج کون سے ہیں آئیے جانتے ہیں:۔
سنبلہ (Virgo)
جوزا (Gemini)
متحرک اور ہمہ گیر، جوزا افراد ہمہ جہت اور دوہری شخصیت کے مالک بیک وقت کئی دلچسپیوں کے حامل، محنتی اور با عمل لوگ ہوتے ہیں۔ وہ لوگوں کے گرد رہنا اور ان سے محبت کرنا پسند کرتے ہیں اور دیگر برجوں کے مقابلے میں جلد شادی کے خواہش مند ہوتے ہیں۔
سرطان (Cancer)
حاکم سیارہ قمر ہونے کی حیثیت سے قمر کی خصوصیات، زیادہ تر ان افراد میں نظر آتی ہیں اس لئے ان میں سطحی فطرت، متلون مزاجی، صلح جوئی اور ممتا کے اوصاف نمایاں نظرآتے ہیں۔ یہ افراد خاموش اور پر اسرار قسم کے ہوتے ہیں۔ ان کی شخصیت میں ایک خاص قسم کی کشش پائی جاتی ہے۔ یہ افراد اپنی زندگی میں قربت اور وفاداری کے خواہش مند ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ زندگی میں جلد شادی کو ترجیح دیتے ہیں۔
میزان ( Libra)
یہ حساس طبیعت کے مالک، کسی بھی تاثر کو سریع انداز میں قبول کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ بہت شفیق، ہمدرد، دوسروں کی ہر ممکن مددکرنے والے، حسن اور ہم آہنگی کو پسند کرنے والے، اپنے ماحول کے مطابق دوست بنانے والے، تنہائی سے خوف کھانے والے لوگ ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ ہر فرد کو اتنی محبت دیتے ہیں کہ جلد ہی تنہائی محسوس کرنے لگتے ہیں، شادی کی بات آئے تو وہ ایسے شخص کا انتخاب کرتے ہیں جو ان کا ساتھ دے، ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بہت جلد شادی کر لیں۔