ایبٹ آباد میں مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ایوبیہ کے قریب گاؤں ریالہ میں پیش آیا جہاں راولپنڈی سے لہو کس جانے والی ہائی ایس گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ یا ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر نہیں پہنچیں تیز بارش کے باوجود مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔