Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پنجاب

    معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    ستمبر 28, 2026
    ٹیکنالوجی

    نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

    ستمبر 28, 2026
    حکومت

    منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کامیابی سے اختتام پذیر

    ستمبر 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»پاکستان کی امریکا-ایران مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی پیشکش
    بین الاقوامی اپریل 14, 2026

    پاکستان کی امریکا-ایران مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی پیشکش

    اپریل 14, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سفارت کاری میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستانی حکام نے تجویز دی ہے کہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے پہلے دونوں فریقین کو دوبارہ اسلام آباد میں مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔

    رپورٹ کے مطابق اگرچہ پہلے دور کے مذاکرات کسی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے تھے، تاہم پسِ پردہ سفارتی رابطے بدستور جاری ہیں اور ماہرین کے مطابق اس بار کسی پیش رفت کے امکانات موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس عمل میں پاکستان کے ساتھ ساتھ ترکیہ اور مصر بھی ثالثی کے کردار میں شامل ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والے پہلے مذاکرات کے دوران کئی امور پر پیش رفت ہوئی تھی اور ایک مشترکہ فریم ورک سامنے آنے کی توقع تھی، تاہم اچانک امریکی وفد کی روانگی سے عمل رک گیا۔

    موجودہ صورتحال میں دونوں فریقین جنگ کے دوبارہ آغاز سے گریز چاہتے ہیں اور ایک مستقل حل کی طرف بڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ بھی جاری ہے جس میں پاکستان ایک اہم سفارتی پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے دور کے مذاکرات جمعرات کو ہونے کا امکان ہے اور اسلام آباد کو ایک بار پھر مرکزی مقام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم جنیوا بھی ممکنہ متبادل مقام کے طور پر زیرِ غور ہے۔

    سفارتی حلقوں کے مطابق دونوں ممالک آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت پر غور کر رہے ہیں تاکہ جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور ممکنہ جنگ کو روکا جا سکے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleامریکا ایران مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے لیے پُرامید ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
    Next Article اسلام آباد میں سی ڈی اے ڈیزل چوری اسکینڈل بے نقاب، ایف آئی اے نے ایک ملزم گرفتار کر لیا
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    ستمبر 28, 2026

    نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

    ستمبر 28, 2026

    منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کامیابی سے اختتام پذیر

    ستمبر 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پنجاب

    معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    ستمبر 28, 2026
    ٹیکنالوجی

    نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

    ستمبر 28, 2026
    حکومت

    منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کامیابی سے اختتام پذیر

    ستمبر 28, 2026
    امن

    ٹانک میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی

    ستمبر 28, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مارچ 16, 2026

    آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ، کابل میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ

    فیچرڈ

    آپریشن  غضب للحق میں  پاک افواج کی جانب سے  افغانستان میں کامیاب فضائی حملے  جاری …

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    اقرا یونیورسٹی میں AICoP کانفرنس 2.0، اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور

    ستمبر 25, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پنجاب

    معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    ستمبر 28, 2026
    ٹیکنالوجی

    نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

    ستمبر 28, 2026
    حکومت

    منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کامیابی سے اختتام پذیر

    ستمبر 28, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.