آسٹریلیا کے معروف کرکٹ گراونڈ پرتھ میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے فیصلے کن میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیصلہ کیا ۔
پاکستانی فاسٹ باولرز کے سامنے آسٹریلوی ٹیم 31.5 اوورز میں 140 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم 20 کے مجموعی سکور پر جیک فریزر میک گرک کو 7 رنز پر نسیم شاہ نے آوٹ کیا۔
آرون ہارڈی 12 اور کپتان جوش انگلس 7، مارکس اسٹوئنس 8، ایڈم زمپا 13 گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹے۔ اوپنر میٹ شارٹ 22 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل سکے۔جب کہ ایک کھلاڑی انجری کی وجہ سے دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آیا۔
پاکستان جانب سے نسیم شاہ نے اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3 جب کہ حارث رؤف نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 27ویں اوور میں حاصل کرلیا، اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے پہلی وکٹ کیلئے 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم، عبداللہ 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابراعظم 28 اور محمد رضوان 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کی دونوں وکٹیں لانس مورس نے حاصل کیں، انکے علاوہ کوئی بھی بالر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔
آخری ون ڈے میچ میں 2 اور سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کرنے پر فاسٹ باولر حارث روف کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔