پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1۔1 سے برابر کردی، قومی ٹیم نے 111 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 14 ویں اوور میں مکمل کرکے کامیابی حاصل کی ۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی توینٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
پاکستان کی شاندار بولنگ کے باعث جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 110 رنز بناکر آوٹ ہو گئی ، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔
سلمان مرزا نے بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،نسیم شاہ نے 2 اور ابرار احمد کے حصے میں ایک وکٹ آئی ۔
جنوبی افریقہ کے 7 بلے باز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، ڈیوالڈ بریوس 25 اور ڈونون فریرا 15رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بارٹ مین نے 12 اور کاربن بوش نے 11 رنز بنائے ۔
111 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 13.1 میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی اور تین میچز کی سیریز بھی ایک ایک سے برابر کردی ۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار ناقابل شکست 71 رنز کی اننگز کھیلی، صاحبزادہ فرحان 28 رنز بناکر آوٹ ہوئے ،جبکہ بابراعظم 11 رنز کیساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔
شاندار بولنگ پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔


