پاکستان نے سہ فریقی ٹی ٹوینٹی سیریز کے فائنل میں افغانستان کو 75 رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، پاکستان کے 142 رنز ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 16ویں اوور میں 66 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، محمد نواز نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں ۔
شارجہ میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف دیا ۔
پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف دیا ، پاکستان کی جانب سے فخر زمان 27 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔
محمد نواز 25 ، سلمان علی آغا 24، صائم ایوب 17، فہیم اشرف ، حسن نواز 15،15 جبکہ صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے ۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 3، فضل حق فاروقی اور نور احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں ، مقررہ ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے ۔
پاکستان کے 142 رنز ہدف کے جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 16 ویں اوور میں 66 رنز پر ڈھیر ہو گئی، محمد نواز نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں اپنے نام کیں ۔
پاکستان کی جانب سے ابراراحمد اور سفیان مقیم نے 2،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
میچ میں 5 وکٹیں لینے اور سیریز میں شاندار آل راونڈ کارکردگی پر محمد نواز فائنل اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔