آزاد کشمیرمیں مسافروں سے بھری دو گاڑیاں لسدنہ حاجی پیر روڈ پر سخت سردی اور برف میں پھنس گئیں جنہں پاکستان آرمی ے بہادر جوانوں نے کامیاب آپریشن کرکے ریسکیو کرلیا۔
اطلاع ملنے پرپاکستان آرمی نے بروقت ریسکیو آپریشن کا آغازکیا،ریسکیو آپریشن کے ذریعےمسافروں کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا۔
ریسکیو کیےگئےمسافروں کو پاک آرمی کی امدادی ٹیموں نے کھانا اوردیگر امدادی سامان فراہم کیا۔فوجی جوانوں نے برف باری اور سرد موسم کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مسافروں کی مدد کی۔
متاثرہ مسافروں نے بروقت مدد کرنے پر پاکستان آرمی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،سخت موسمی حالات میں پاکستان آرمی کی فوری امدادی کارروائی نے مسافروں کی زندگیاں بچالیں۔