ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان طارق علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے منگل کے روز گورنمنٹ ہائی سکول جالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں مختلف محکموں کے سربراہان سمیت علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کھلی کچہری کے دوران شرکاء نے درپیش مسائل،شکایات اور تجاویز سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا جس پر اُنھوں نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہی عوام کے مسائل کو اُنکی دہلیز پر سننا اور حل کرنا ہے جس کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔