بالاکوٹ وادی کاغان میں سیاحوں کو حسین مناظر تک رسائی دینے کے لئیے این ایچ اے حکام گلیشئیر ہٹا کر سڑک کو بحال کرنے میں مصروف ہیں ۔
نیشنل ہائی وے اتہارٹی کے حکام کے مطابق ناران سے اوپر جھیل لولوسر تک شاھراہ کاغان کو کھول دیا گیا ہے ۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ شاھراہ کاغان کو جھیل لولوسر تک گلیشیئر کاٹ کر بحال کر دیا گیا ہے، جبکہ بھاری مشینری کام پر لگی ھے جلد بابو سر ٹاپ تک شاھراہ کاغان کو بحال کر دیا جائے گا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر کے سیاح کاغان ناران جھیل سیف الملوک جھیل لولوسر بٹہ کنڈی جلکھڈ بوڑا وہی تک سیر وتفریح کر سکتے ہیں ۔