پاکستان کے آئی ایم ایف حکام کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔ پی آئی اے کی نجکاری کرنے کے پلان کی منظوری دیدی گئی ۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری سے متعلق وزارت نجکاری اور وزارت خزانہ کے حکام کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ حکام کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ آئی ایم ایف نے ایک سال کے اندر پی آئی اے کی نجکاری کرنے کے پلان کی منظوری دیدی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پی آئی اے کی نجکاری کیلیے قرض ری شیڈولنگ پلان کی اصولی منظوری لے لی گئی ہے۔ جبکہ پی آئی اے کے قرض ری شیڈول پلان کیلئے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائیگی۔ نجکاری کمیشن اور وزارت خزانہ پلان کے مطابق آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کاپلان منظورکرلیا ہے۔