اسلام آباد میں قومی جشن بہاراں میلہ25فروری سے شروع ہوگا۔ میلے کیلے تیاریاںشروع کردی گئیں۔شہر اقتدار کے باسی تین روزہ میلے سے آئندہ دنوں محظوظ ہوسکیں گے۔
اسلام آباد میں قومی جشن بہاراں میلے کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے۔ کہ سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے اسلام آباد میں سہہ قومی تین روزہ جشن بہاراں کا انعقاد25سے27فروری تک اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہو گا۔ غیر ملکی سفیر سفارتکار چاروں صوبوں آزاد کشمیر گلگت بلتستان کی اعلی شخصیات بھی مدعو ہونگی۔تین روزہ جشن بہاراں میلے سے شہر اقتدر کے باسی محظوظ ہو سکیں گے۔جشن بہاراں میں پاکستان بھر کے روایتی اور مشہور کھانوں کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔ جشن بہاراں میں رینجرز کا دستہ مشعل پریڈ اور اسلام آباد پولیس کا دستہ شمع پریڈ کا مظاہرہ کرے گا۔میلے میں پاک فوج کے بینڈز بھی پرفارم کریں گے۔جشن بہاراں کے دوران آتش بازی کا زبردست مظاہرہ ہو گا جبکہ خٹک، کیلاش اور کتھک سمیت روایتی رقص کے شوز بھی پیش کئے جائیں گے ۔ رینجرز کی کیمل پلٹون اور نیزہ بازی کی ٹیمیں بھی مظاہرہ کریں گی ۔