پشاور( حسن علی شاہ سے ) پاکستان ڈاریکٹرز پروڈیوسرز رائٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناصر علی سید نےکے ٹو ٹائمز سے ملاقات میں کہا ھے کہ قومی زبان اردو کے ساتھ ساتھ خیبر ٹیلیویژن نیٹ ورک کا چینل کے ٹو علاقائی زبانوں کے فروغ اور ترقی میں قابل قدر خدمات انجام دے رھا ھے سب سے اھم بات یہ کہ ھر علاقے کی ثقافت اور عظمت رفتہ سے بھی ناظرین اس چینلز کے مختلف روڈ شوز اور دیگر پروگراموں کی معرفت باخبر ھورھے ہیں ۔