آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، بدقسمت گاڑی بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جاگری ،ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، ریسکیو آپریشن میں 5 خواتین اور ایک مرد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد سیاح تھے جو علاقے کی سیر کے لیے آئے تھے، گاڑی کے دریائے نیلم میں گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ۔
لاشوں کو دریا سے نکالنے اور شناخت کے بعد اپنے رشتہ داروں کے حوالہ کیا گیا ۔