سری نگر ہائی وے پر تحریک انصاف کے شر پسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی جس سے چار رینجرز اہلکار شہید ہو گئے جبکہ پانچ رینجرز اور پولیس کے جوان شدید زخمی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق پی ٹی آئی شر پسندوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے4 جوان شہید، پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں، اب تک سو سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جنمیں متعدد شدید زخمی ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلا لیا گیا ہے، انتشار اور شر پسندوں کو آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کے لیے احکامات دے دیے گئے ہیں، انتشاریوں اور شر پسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انتشار پسند اور دہشت گرد عناصر کو کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کاروائی سے نپٹنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔