مانسہرہ پولیس کی بروقت کارروائی ،لاری اڈہ میں نجی بس سروس کے ڈرائیور کے قاتل کو 12 گھنٹوں کے اندر ٹریس کر لیا، ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 2025-01-07 کو مانسہرہ تھانہ لاری اڈہ کی حدود میں نجی بس سروس سٹینڈ پر نامعلوم شخص/اشخاص نے فائرنگ کر کے بس ڈرائیور افضل خان ولد نصیب اللہ خان سکنہ اوگی حال نوگزی مانسہرہ کو قتل کر دیا تھا جس پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی نگرانی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے کر قاتل کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے سخت احکامات جاری کیے۔
ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی سجاد خان، ایس ایچ او لاری اڈہ عاصم بخاری ، ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ اور ٹیکنیکل برانچ پر مشتمل سپیشل ٹیم نے تمام تر وسائل کو بروئےکار لاتے ہوئے جدید ٹیکنیکل بنیادوں پر تحقیقات کرتے ہوئے ملزم سید آصف علیشاہ ولد سید مہر علیشاہ سکنہ اوگی کو گرفتار کر لیا جس نے پولیس کے روبرو اعتراف جرم بھی کیا اور وجہ عداوت سابقہ دشمنی بتلائی۔ پولیس کی جانب سے واقع میں مزید تفتیش جاری ہے۔