مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے علاقے دندر میں جیپ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 13 افراد شدید زخمی ہو گئے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں،بدقسمت جیپ بالاکوٹ سے دندر جا رہی تھی ۔
مانسہرہ: حادثہ بالاکوٹ کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا، دشوار گزار پہاڑی راستوں سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کیا، زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
حادثے میں شدید زخمیوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال بالاکوٹ میں فرسٹ ایڈ کے بعد ریسکیو کی ایمبولینسز کے ذریعے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ پہنچا دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
زخمیوں ہونے والوں میں غلام قاسم، نور النساء، محمد اشرف، خاتون بی بی، مریم بی بی، ارحم، منیبہ بی بی، شعیب، ہاجرہ، آمنہ، مومنہ، عمر ،حسنین شامل ہیں ۔