ڈی پی او مانسہرہ نے عام انتخابات کے دوران ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے میٹنگ کی۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او ظہور بابر آفریدی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں مانسہرہ کے تمام پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے تا کہ کسی بھی قسم کی غیر متوقع ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔
ڈی پی او مانسہرہ نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کو فول پروف بنانے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ظہور بابر آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے پرامن انعقاد کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ تمام اداروں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسکے ساتھ ساتھ تمام افسران پولنگ سٹیشنز پر تعینات نفری کو اپنے فرائض سے متعلق ہدایات جاری کریں تاکہ الیکشن کے دن کو پر امن بنایا جا سکے۔