تھانہ شنکیاری کی حدود خان ڈھیری میں 50 سالہ بزرگ شخص پر سابقہ چوری کے شبہ پر تشدد کا واقعہ ، ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے واقعے کا نوٹس لے لیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
مانسہرہ: محمد مسکین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اپنا کہ چمن ولد یونس میرے گھر آیا اور کہا کہ میرا والد آپکو بلا رہا ہے ۔
درخواست گزار کے مطابق میں یونس کے گھر چلا گیاجہاں پر یونس اور اسکے بیٹے چمن نے مجھے کمرے میں بند کر دیااور مجھے ڈنڈوں اور پائپ سے مار کر تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے جان سے مارنے کے دھمکیاں دیں ۔
پولیس نے بزرگ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا اور فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم یونس ولد رحیم خان سکنہ بٹگرام کو گرفتار کرلیا، جبکہ دوسرےنامزد ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے ۔