Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ٹانک میں مبینہ ڈرون حملہ، کالعدم تنظیم کے 6 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 5, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان اب یہاں سے اُونچی اُڑان کی طرف جائےگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    دسمبر 5, 2025
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری، اعلامیہ جاری

    دسمبر 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    دسمبر 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»سعودی حکومت کا پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سے متعلق بڑا فیصلہ
    فیچرڈ فروری 18, 2025

    سعودی حکومت کا پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سے متعلق بڑا فیصلہ

    فروری 18, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Major decision of the Saudi government regarding the supply of petroleum products to Pakistan
    وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا،اعلامیہ کابینہ اجلاس
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: سعودی عرب نے مؤخر ادائیگی پر10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ،وزیراعظم شهبازشريف نے وفاقی کابینہ کو سعودی ولی عہد کے خط سے بھی آگاہ کیا اور بتایاکہ سعودی عرب نے مؤخر ادائیگی پر10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ سعودی عرب ہرمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے ۔

    وفاقی کابینہ کو وزارتوں میں ای آفس کے نفاذ پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 39 ڈویژنز میں ای آفس کا نفاذ 100 فیصد مکمل ہوچکا ہے ۔

    وزیراعظم نے سرکاری اداروں میں ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی کابینہ نے اقوام متحدہ کے سمندری وسائل کے معاہدے پردستخط کی بھی منظوری دی ۔

    کابینہ نے کامران جہانگیر کی بطور ایم ڈی نیشنل بک فاؤنڈیشن تعیناتی، نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق میں ممبر تعیناتی کیلئے 6 ناموں اور صومالیہ کے نیشنل آئیڈینٹٹی سسٹم کے معاہدے میں توسیع کی منظوری دی ۔

    کابینہ نے ڈاکٹرشاہد اسلم مرزا کی بطورایم ڈی کورنگی فشریزہاربراتھارٹی تعیناتی، پاکستان انجینیئرنگ کونسل کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی منظوری دی ۔

    اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ یں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سفارش پر بین الاقوامی سمندری پانیوں میں متنوع سمندری وسائل کی حفاظت اور ان کے پائیدار استعمال کی حوالے سے اقوام متحدہ کے کنونشن برائے سمندری قانون کے تحت بین الاقوامی قانونی معاہدے پر دستخط کی منظوری دے دی، اس اقدام میں پاکستانی ماہی گیروں کو فائدہ پہنچے گا ۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم کی سفارش پر کامران جہانگیر کی بطور مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاؤنڈیشن تعیناتی کی منظوری دے دی، کابینہ نے وزارت انسانی حقوق کی سفارش پر نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق میں بطور ممبر اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری تعیناتی کے لیے 6 ناموں کو وزیراعظم اور پارلیمنٹ میں لیڈر آف اپوزیشن کو بھیجنے کی منظوری دے دی ۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر ڈاکٹر شاہد اسلم مرزا کی بطور مینجنگ ڈائریکٹر کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی تعیناتی کی منظوری دے دی ۔

    وفاقی کابینہ نے معزز اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں اور وزارت قومی صحت کی سفارش پر وطیم میڈیکل کالج، راولپنڈی کی رجسٹریشن کے لیے نظر ثانی درخواست قانون کی مطابق کارروائی کے لیے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو بھجوانے کرنے کی منظوری دے دی ۔

    اسی طرح وفاقی کابینہ نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سفارش پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے کمیشن آف انکوائری تشکیل دینے کی منظوری دے دی ۔

    اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر ان لینڈ ریونیو اپیلیٹ ٹریبیونل (اپوائنٹمنٹ ، ٹرمز اینڈ کنڈیشنز آف سروس) رولز، 2024 میں ترامیم کی منظوری دے دی ۔

    وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 فروری 2025 کو ہونے والے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی، وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 17 فروری 2025 کو ہونے والے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 30 دہشت گرد ہلاک
    Next Article ہری پور میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ٹانک میں مبینہ ڈرون حملہ، کالعدم تنظیم کے 6 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 5, 2025

    پاکستان اب یہاں سے اُونچی اُڑان کی طرف جائےگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    دسمبر 5, 2025

    فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری، اعلامیہ جاری

    دسمبر 4, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    ٹانک میں مبینہ ڈرون حملہ، کالعدم تنظیم کے 6 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 5, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان اب یہاں سے اُونچی اُڑان کی طرف جائےگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    دسمبر 5, 2025
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری، اعلامیہ جاری

    دسمبر 4, 2025
    چترال

    چترال، گلگت بلتستان، کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں بارش او برفباری متوقع

    دسمبر 4, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    دسمبر 4, 2025

    نو زائیدہ اور غیر مولود بچوں میں ذہنی و جسمانی معذوریوں کی روک تھام کے لیے "ٹیراٹو جِنز” کے خلاف عالمی محاذِ جنگ, تحریر: ڈاکٹر فاطمہ خان

    صحت

    انسانیت کی تاریخ میں متعدد جنگیں لڑی گئی ہیں لیکن ایک خاموش, انتہائی پیچیدہ اور…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    صحت

    پاکستانی محقق کا کیمیائی ٹیراٹوجن سے جنین کو لاحق خطرات پر اقوام متحدہ کی زیر قیادت قانون سازی کا مطالبہ

    دسمبر 4, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ٹانک میں مبینہ ڈرون حملہ، کالعدم تنظیم کے 6 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 5, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان اب یہاں سے اُونچی اُڑان کی طرف جائےگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    دسمبر 5, 2025
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری، اعلامیہ جاری

    دسمبر 4, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.