لوئر چترال پولیس کی جانب سے تبلیغی اجتماع کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیدیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈسڑکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی احکامات پر انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس سب انسپکٹر فضل کریم نے ٹریفک وارڈن کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں تبلیغی اجتماع کے دوران عوام کی سہولت کے لئے ٹریفک منیجمنٹ اور پارکنگ کے حوالے سے وارڈن کو خصوصی ہدایت دی گئی ۔
کل صبح 6 بجے کے بعد پولو گراونڈ چترال پارکنگ ایریا اور سٹی بازار میں ٹریفک وارڈن پولیس کے اضافی نفریاں ڈیوٹیاں انجام دیں گے ۔
ڈرائیور حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اجتماع کے دوران عوام کی سہولت کے لئے بلاتعطل ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھئے اور پارکنگ ایریاز میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چترال ٹریفک پولیس پہلے سے کافی مستعدی سے کام کررہی ہے، اور چترال کے تنگ بازاروں میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی بھی کوشیش جاری ہیں۔کمسن ڈرائیوروں اور موٹرسائکلسٹ کے خلاف موثر کاروائی کے باعث ٹریفک حادثات میں کافی حد تک کمی واقعی ہوئی ہے۔خصوصی طور پر کمسن بچوں کی موٹرسائکل سواری پر کڑی نگاہ رکھنے کی وجہ سے حادثات نہ ہونے کے برابر ہے،ذرائع کے مطابق چترال کے مختلف مکاتب فکر نے چترال ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹریفک انچارچ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔