فیڈرل بورڈ آف ریونیو برآمدی تاجروں سمیت بڑے ٹیکس دہندگان کے لیے پاکستان آنر کارڈ اسکیم جاری کرے گا جس کے تحت (بالخصوص ایئر پورٹس پر) سہولتیں اور مراعات دی جائیں گی۔
پاکستان آنر کارڈ اسکیم کے تحت 26 مارچ 2024 کو منعقدہ ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریب میں وزیراعظم سے ایوارڈ وصول کرنے والے سرفہرست ٹیکس دہندگان کو ایک سال کی مدت کے لیے یہ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکیم کے تحت پاکستان آنر کارڈ رکھنے والے سرفہرست ٹیکس دہندگان کو کارڈ کے اجرا کی تاریخ کے بعد سے ایک سال تک مراعات اور سہولیات حاصل رہیں، پاکستان آنر کارڈ اسکیم کا اطلاق 26 مارچ 2024 کو منعقد ہونے والی ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب میں وزیراعظم سے ایوارڈ وصول کرنے والے ہر کٹیگری کے ٹاپ ٹیکس دہندگان پر ہوگا۔
اس اسکیم کے تحت سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے نئے ٹیکس دینے والوں (ٹاپ ٹو) کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے حجم کے اداروں (ٹاپ تھری) کو بھی کور کیا جائے گا۔