Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے ملحقہ 4 اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی

    ستمبر 24, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، وفاقی حکومت کا اعلان

    ستمبر 24, 2026
    حکومت

    عوام کو پیٹرول ریلیف سکیم سے محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

    ستمبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کا اعلان کردیا
    بین الاقوامی جولائی 26, 2026

    کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کا اعلان کردیا

    جولائی 26, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Kuwait approves defense cooperation agreement with Pakistan
    کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان فوجی تربیت، دفاعی تعاون، انٹیلی جنس کے تبادلے اور عسکری شعبے میں مختلف سطحوں پر تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

    کویتی سرکاری گزٹ کویت الیوم میں شائع ہونے والے فرمان کے مطابق اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا اور فوجی تربیت، عسکری تعلیم، مسلح افواج کے باہمی تعاون اور دیگر دفاعی شعبوں میں اشتراک کو فروغ دینا ہے۔

    معاہدے میں فوجی تربیت، لاجسٹک تعاون، فوجی اہلکاروں، تکنیکی ماہرین اور ماہرینِ دفاع کے تبادلے، سائنسی و تکنیکی تعاون، فوجی انٹیلی جنس اور باہمی اتفاق سے طے پانے والے دیگر شعبوں میں تعاون شامل ہے۔

    معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں ممالک سالانہ منصوبے اور ایگزیکٹو پروٹوکول مرتب کریں گے، جبکہ مختلف سطحوں پر سرکاری وفود کے تبادلوں کے ذریعے تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

    اس مقصد کے لیے پاکستان اور کویت پر مشتمل ایک مشترکہ فوجی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، جو معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی اور رابطہ کاری کی ذمہ دار ہوگی۔ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کی جانب سے نامزد نمائندے اس کمیٹی کی سربراہی کریں گے، جبکہ کمیٹی سال میں ایک بار اجلاس منعقد کرے گی۔

    معاہدے میں خفیہ معلومات کے تحفظ سے متعلق خصوصی شقیں بھی شامل کی گئی ہیں، جن کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے سے حاصل ہونے والی خفیہ دستاویزات، معلومات یا مواد کو تحریری اجازت کے بغیر کسی تیسرے فریق کے ساتھ شیئر نہیں کریں گے۔ یہ رازداری معاہدے کے خاتمے کے بعد بھی برقرار رہے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان یہ دفاعی تعاون کا معاہدہ 11 جون 2023 کو کویت میں طے پایا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحکومت کا آئندہ دو روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
    Next Article پہلا ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے 3وکٹوں پر 194 رنز
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے ملحقہ 4 اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی

    ستمبر 24, 2026

    خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، وفاقی حکومت کا اعلان

    ستمبر 24, 2026

    عوام کو پیٹرول ریلیف سکیم سے محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

    ستمبر 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے ملحقہ 4 اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی

    ستمبر 24, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، وفاقی حکومت کا اعلان

    ستمبر 24, 2026
    حکومت

    عوام کو پیٹرول ریلیف سکیم سے محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

    ستمبر 24, 2026
    آزاد کشمیر

    مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب

    ستمبر 24, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مارچ 16, 2026

    آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ، کابل میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ

    فیچرڈ

    آپریشن  غضب للحق میں  پاک افواج کی جانب سے  افغانستان میں کامیاب فضائی حملے  جاری …

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    امن

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عالمی یوم امن پر افواج اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    ستمبر 21, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے ملحقہ 4 اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی

    ستمبر 24, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، وفاقی حکومت کا اعلان

    ستمبر 24, 2026
    حکومت

    عوام کو پیٹرول ریلیف سکیم سے محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

    ستمبر 24, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.