پشاور( حسن علی شاہ سے ) رواں سہ ماہی میں خوبصورت پاکستانی فلموں کے کلاسیکل نغمات پہ مبنی شو ( یہ محفل جو آج سجی ھے ) کے ٹو اسلام آباد سے نشر کیا جارھا ھے جس میں سابق سینئر پروڈیوسر پی ٹی وی خواجہ نجم الحسن بطور ایکسپرٹ شرکت کرتے ہیں پاکستان کے تمام پلے بیک سنگرز کے بارے میں حیرت انگیز معلومات فراہم کرنے کے علاوہ ان معروف گلوکاروں کی سوانح حیات انکے گیتوں کے موسیقاروں اور فنی خدمات کا ذکر بھی کرتے ہیں خواجہ نجم الحسن کو یہ اعزاز حاصل ھے کہ بطور پروڈیوسر انہوں نے میڈم نورجہاں۔ رونا لیلی مسعود رانا۔ آمد رشدی۔۔ مالا۔ آیرن پروین۔۔ شوکت علی۔۔ مہ ناز۔غلام عباس۔۔ اخلاق احمد۔ اور مہدی حسن جیسے بڑے گائکوں کے میگا میوزک شوز پروڈیوس کئے ہیں پاکستان کے تمام سنگرز خواجہ نجم الحسن کو میوزک پروگراموں کے حوالے ایک تجربہ کار پروڈیوسر کا درجہ دیتے ہیں.