Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

    جولائی 14, 2025
    خاص خبریں

    دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم شہدائے کشمیر منایا

    جولائی 14, 2025
    خاص خبریں

    گلگت کے مضافاتی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی

    جولائی 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»کوہالہ پل پر’کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن‘ کا انعقاد
    خاص خبریں جنوری 13, 2025

    کوہالہ پل پر’کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن‘ کا انعقاد

    جنوری 13, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان اورآزادکشمیرکو ملانے والے کوہالہ پل پرآل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس کی کال پر’کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن‘ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد پاکستان کےعوام اورافواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہارکرنا تھا۔

    ‎اتوارکوآزاد کشمیر کے عوم کی پاکستان کے عوام اورافواج پاکستان سے اظہار محبت کے طور پر پاکستان اور کشمیر کو ملانے والے کوہالہ پل کنونشن منعقد کیا گیا، کنونشن میں مسلم کانفرنس کے کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

    کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدرآل جموں کشمیرمسلم کانفرنس وسابق وزیراعظم آزادکشمیر سرادرعتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے اورکشمیری تکمیل پاکستان کے نامکمل ایجنڈے کی جنگ لڑ رہے ہیں جلد کشمیرآزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا، پاکستان اور کشمیر کے رشتہ کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ  ’کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن‘ دراصل قرارداد الحاق پاکستان اوراعلان نیلا بٹ کی تجدید ہے اور تحریک الحاق پاکستان درحقیقت تحریک تکمیل پاکستان ہے۔ سردارعتیق احمد نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ جنوبی ایشیا کے محفوظ مستقبل کی ایک بڑی ضمانت ہے اور پاکستان کشمیری عوام کی آخری اورمحفوظ ترین پناہ گاہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آنے والی نسلوں کا محفوظ مستقبل صرف اورصرف پاکستان سے وابستہ ہے، کشمیربنے گا پاکستان کا نعرہ دفاع پاکستان کی مقبول عوامی بنیاد ہے۔

    سردارعتیق نے کہا کہ جلد یا بادیرہندوستان کو مقبوضہ جموں کشمیر سے نکلنا ہوگا، ریاست جموں کشمیر کے مذہبی، سیاسی اور پاکستانی تشخص پرکوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس تاریخ اورتحریک دونوں کی وارث ہے، شہدائے کشمیر کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاسکتیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل میں تاخیر کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے آزاد کشمیرکا نظریاتی انتشاردشمن کی دیرینہ خواہش کی تکمیل ہے۔

    ‎کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ کشمیری قوم کی منزل پاکستان ہے۔

    ‎قبل ازیں دھیرکوٹ سے سردارعتیق احمد خان اورمظفرآباد سے راجہ ثاقب مجید کی قیادت میں کشمیر بنے گا پاکستان ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ ‎کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن میں کشمیریوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان اورکشمیرکے رشتہ کوکمزور نہیں ہونے دیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زرعی اور صنعتی انقلاب کے لئے بڑے فیصلے
    Next Article اسلام آباد: آئی نائن میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    راولپنڈی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

    جولائی 14, 2025

    دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم شہدائے کشمیر منایا

    جولائی 14, 2025

    گلگت کے مضافاتی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی

    جولائی 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

    جولائی 14, 2025
    خاص خبریں

    دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم شہدائے کشمیر منایا

    جولائی 14, 2025
    خاص خبریں

    گلگت کے مضافاتی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی

    جولائی 12, 2025
    خاص خبریں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفر آباد کا دورہ

    جولائی 12, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 9, 2025

    ہری پور: پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    خاص خبریں

    ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں…

    خاص خبریں

    مانسہرہ: جبوڑی سچاں میں مسافر کوچ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، ایک مسافر جاں بحق

    جولائی 9, 2025
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

    جولائی 14, 2025
    خاص خبریں

    دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم شہدائے کشمیر منایا

    جولائی 14, 2025
    خاص خبریں

    گلگت کے مضافاتی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی

    جولائی 12, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.