شدید لینڈ سلائیڈںگ کے باعث چار روز قبل بند ہونے والی شاہراہ کاغان تاحال بحال نہ ہو سکی ، علاقے میں کئی سیاح پھنس گئے ۔
مانسہرہ:چار روز قبل لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی شاہرائہ کاغان تاحل بحال نہ ہو سکی، مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، انتظامیہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ فوری اٹھانے کا مطالبہ کردیا ۔
مسافر اور ملک بھر سے آنے والے سیاح پھنس کر رہ گئے، سڑک بندش سے دونوں طرف ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
متبادل راستہ بھی ٹریفک دباؤ اور تنگ روڈ کے باعث بند ہو گیا ہے ، انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سست روی کے ساتھ کام جاری ہے ۔