جہلم : جعفر ایکسپریس سانحہ میں شہید ہونے والے جوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہید مرزا جواد کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں ڈومیلی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
شہید کی نماز جنازہ میں قریبی رشتہ داروں، اعلی فوجی افسران ، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر شہید کے جسدِ خاکی کو پاک فوج کے چاک وچوبند دستے کی سلامی بھی دی ۔
پاک فوج کا 28 سالہ جوان مرزا جواد عید کے لیے چھٹیوں پر گھر آ رہا تھا کہ بولان میں بی ایل اے کے دہشتگردوں کے حملہ میں شہید ہو گئے ۔
نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہید جوان مرزا جواد کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا ایک عظیم مرتبہ پر فائز ہوا ،بیٹے کی شہادت پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے وطن پر اپنی جان قربان کردی اور ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔